Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / دبئی میں دُنیا کے وسیع ترین شاپنگ مال کی تعمیر

دبئی میں دُنیا کے وسیع ترین شاپنگ مال کی تعمیر

دبئی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ دبئی نے دنیا کے اولین درجہ حرارت پر قابو رکھنے والے سٹی مال کے منصوبوں کو بے نقاب کیا ہے۔ یہ ایک پُرعزم پراجکٹ ہوگا جو 4 کروڑ 80 لاکھ مربع فیٹ رقبہ پر تعمیر کیا جائے گا تاکہ چلچلاتی دھوپ اور شدت کی گرمی کے دوران بھی سیاحوں کو راغب کرسکے۔ یہ پراجکٹ دنیا کا وسیع ترین انڈور تھیم پارک بھی ہوگا جس پر ایک کانچ ک

دبئی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ دبئی نے دنیا کے اولین درجہ حرارت پر قابو رکھنے والے سٹی مال کے منصوبوں کو بے نقاب کیا ہے۔ یہ ایک پُرعزم پراجکٹ ہوگا جو 4 کروڑ 80 لاکھ مربع فیٹ رقبہ پر تعمیر کیا جائے گا تاکہ چلچلاتی دھوپ اور شدت کی گرمی کے دوران بھی سیاحوں کو راغب کرسکے۔ یہ پراجکٹ دنیا کا وسیع ترین انڈور تھیم پارک بھی ہوگا جس پر ایک کانچ کا گنبد تعمیر کیا جائے گا۔ 100 ہوٹلس اور خدمات انجام دینے والے اپارٹمنٹس ہوں گے۔ اس میں دنیا کا سب سے وسیع ترین شاپنگ مال 80 لاکھ مربع فیٹ کے رقبہ پر تعمیر کیا جائے گا جس کو توسیع دے کر لب سڑک چلر فروشی کے نیٹ ورک میں بھی تبدیل کیا جائے گا۔

پراجکٹ میں اس کے علاوہ طبی سیاحت کے مقاصد کی تکمیل بھی کی جائے گی۔ نائب صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن راشد المختوم نے کل ایک پریس کانفرنس کے دوران منصوبہ کا انکشاف کیا۔ تاہم کسی مقررہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ پراجکٹ کا افتتاح نائب صدر امارات نے کرتے ہوئے کہا کہ یہ کثیر منزلہ شاپنگ مال ہوگا، تاہم انھوں نے اس کے اخراجات کا تخمینہ ظاہر نہیں کیا۔ اس کی تکمیل پر 18 کروڑ گاہک توقع ہے کہ توسیع شدہ چلر فروش لب سڑک نیٹ ورک سے بھی خریداری کریں گے۔ خاندان میں اضافہ اور چلر فروشی کے لئے سیاحت کی اہمیت دبئی کے سیاحتی انفراسٹرکچر میں اضافہ کی متقاضی ہے۔ چنانچہ دبئی کو ایک ثقافتی، سیاحتی اور معاشی مرکز بنایا جارہا ہے۔ اس علاقہ میں 2 ارب افراد کی آبادی ہے اور یہ آبادی اپنے نظریہ کو حقیقی شکل بنانے کے لئے عہد کئے ہوئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT