Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / دبئی میں طیارہ کی لینڈنگ کے دوران حادثہ

دبئی میں طیارہ کی لینڈنگ کے دوران حادثہ

تمام مسافرین کرشماتی طور پر محفوظ، طیارہ سے دھویں کے بادل اٹھنے لگے
کھٹمنڈو ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امارات کا تھرواننتھاپورم سے دوبئی جارہا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور حکام نے بتایا کہ اس میں سوار تمام 282 مسافرین کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ ان میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ دبئی میں میڈیا آفس نے طیارہ EK521 واقعہ کے بارے میں ٹوئیٹ کیا کہ دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے عہدیدار اس واقعہ سے نمٹ رہے ہیں اور اس وقت ان کی سب سے پہلی ترجیح مسافرین کو بحفاظت باہر نکالنا ہے۔ ایمریٹس ایئرلائنز نے بھی طیارہ حادثہ کا شکار ہونے کی توثیق کی۔ ویڈیو فوٹیج میں بوئنگ 777 سے دھواں نکلتا دیکھا گیا۔ اس طیارہ میں 300 سے زائد مسافرین کو لے جانے کی گنجائش ہے۔ دبئی ایرپورٹ پر اس حادثہ کے بعد پروازیں روک دی گئی تھیں۔ EK521 طیارہ صبح 10.19 بجے تریویندرم انٹرنیشنل ایرپورٹ سے روانہ ہوا اور دوپہر 12.50 بجے دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اترنے والا تھا۔ 282 مسافرین میں 7 شیرخوار بچے بھی شامل تھے۔ اس طیارہ میں سوار 74 بیرونی مسافرین میں 24 کا تعلق برطانیہ، 11 کا متحدہ عرب امارات سے تھا۔ طیارہ میں 300 مسافرین بشمول امریکی اور سعودی چھ چھ شہری اور 288 ہندوستانی شہری تھے۔ ایک مسافر نے کہا کہ پرواز کے دوران کوئی مسئلہ نہیں تھا اور نہ ہی کسی تکنیکی خرابی کی کوئی اطلاع دی گئی تھی لیکن جیسے ہی لینڈنگ ہوئی ہم یہ سمجھے کہ طیارہ محفوظ طور پر اتر چکا ہے لیکن وہ رن وے سے ٹکرا کر دھواں اگلنے لگا۔

TOPPOPULARRECENT