Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / دبئی میں ہندوستانیوں نے 7 ارب کی جائیدادیں خریدیں

دبئی میں ہندوستانیوں نے 7 ارب کی جائیدادیں خریدیں

کراچی۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) رواں سال کے نصف عرصے میں پاکستانیوں نے دبئی میں 3 ارب اماراتی درہم (85 ارب روپے) کی پراپرٹی خریدی، جبکہ ہندوستانیوں نے 7 ارب اور برطانوی شہریوں نے چار ارب درہم کی جائیدادیں خریدیں۔ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق 2015 میں غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ہندوستانی تھے۔ ان کے 8 ہزار 7 سو 56 سرمایہ کاروں کی جانب سے 20 ارب درہم کی پراپرٹی ٹرانزکشن کی گئی، جبکہ 4 ہزار 8 سو 89 سرمایہ کاروں کی جانب سے 10 ارب درہم کی پراپرٹی ٹرانزکشن کے ساتھ برطانوی دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری جانب 6 ہزار 106 سرمایہ کاروں کی جانب سے 8 ارب درہم کی پراپرٹی ٹرانزیکشن کے ساتھ پاکستانی تیسرے نمبر پر رہے۔

TOPPOPULARRECENT