Wednesday , September 26 2018
Home / عرب دنیا / دبئی میں ہندوستانی فلمساز معہ فیملی مردہ

دبئی میں ہندوستانی فلمساز معہ فیملی مردہ

دبئی ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی ہند کے ایک فلم پروڈیوسر، اس کی بیوی اور بیٹی کی مسخ شدہ نعشیں یہاں ان کے فلیٹ میں پراسرار حالات میں دستیاب ہوئی ہیں۔ خلیج ٹائمز نے آج اطلاع دی کہ متوفی کی شناخت سنتوش کمار (متوطن کیرالا)کی حیثیت سے کی گئی ۔وہ فلم پروڈکشن کمپنی سوپارنیکا فلمز کا مالک اور سوپر ہٹ ملیالم فلم ’مدمبی‘ کا شریک فلمساز بھی تھا۔ فیملی نے کہا کہ سنتوش ، بیوی منجو اور بیٹی گوری کے بدن پر چاقوزنی کے کئی زخم پائے گئے۔

TOPPOPULARRECENT