Saturday , October 20 2018
Home / عرب دنیا / دبئی : ہندوستانی لڑکی کے 85زبانوں میںگیت

دبئی : ہندوستانی لڑکی کے 85زبانوں میںگیت

دبئی ۔12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 12سالہ ہندوستانی لڑکی نے تاحال 80زبانوں میں گیت سنائے ہیں ۔ اب وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کیلئے ایک موسیقی کے پروگرام میں 85زبانوں میں گیت گانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ سچترا ستیش ساتویں جماعت کی طالبہ ہے جو انڈین اسکول دبئی میں زیر تعلیم ہے ۔ وہ 85زبانوں میں گیت سنانے کی کوشش کرے گی ۔ موسیقی کا یہ پروگرام 29ڈسمبر کو منعقد ہوگا ۔ روزنامہ گلف نیوز نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ 80زبانوں میں پوری مہارت کے ساتھ گیت سنا سکتی ہے ۔ وہ کیرالا کی متوطن ہے ۔

TOPPOPULARRECENT