Friday , May 25 2018
Home / عرب دنیا / دبئی:1.19بلین درہم مالیت کی جعلی اشیاء تلف

دبئی:1.19بلین درہم مالیت کی جعلی اشیاء تلف

دبئی۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والی کمیٹی نے گزشتہ سال مجموعی پر1.19بلین درہم کا جعلی سامان تلف کیا۔ 26.2ملین مختلف جعلی اشیاء تلف کی گئیں۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ 2017ء کے مقابلے میں 2016ء کے دوران مجموعی طور پر 1.16بلین کا جعلی سامان تلف کیا گیا تھا۔ صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ دبئی کی تمام مارکیٹوں میں تفتیشی دورے کرکے اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ وہ فروخت ہونے والی مختلف اشیاء اصلی ہوں۔ معروف کمپنی کے برانڈ کے نام پر جعلی اشیاء ضبط اور بعد ازاں تلف کی جاتی ہیں۔اس طرح کی دھوکہ دہی کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور ان پر جرمانے عائد کئے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT