Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / دباؤ میں آکر کھلاڑی ناقص کارکردگی نہ کریں :اسمتھ

دباؤ میں آکر کھلاڑی ناقص کارکردگی نہ کریں :اسمتھ

کولکاتہ۔ 22ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ہندستانی ٹیم کے خلاف مسلسل دوسری شکست کے بعد کہا کہ ٹیم کے بیٹسمینس نے دباؤ میں آکر ناقص مظاہرہ کیا جو اس شکست کی وجہ بنا۔ آسٹریلیا کو ایڈن گارڈن میں ہندستان سے دوسرے ونڈے میں 50رنوں کی شکست برداشت کرنی پڑی جس کے بعد میزبان ٹیم نے 0-2 کی سبقت حاصل کرلی۔ دونوں اوپنرس ڈیوڈ وارنر اور ہلٹن کارٹ رائٹ فی کس ایک رن پر آؤٹ ہوئے اور بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو نے اس ناقص بیٹنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیٹ ٹرک اپنے نام کرلی۔ عالمی چیمپیئن ٹیم اب پانچ میچوں کی سیریز میں پیچھے چل رہی ہے جو اس کی بیرون ملک مقابلوں میں لگاتار دسویں شکست بھی ہے ۔کپتان اسمتھ نے59 اورمارکس اسٹوینس نے ناٹ آؤٹ62 رنز بنائے ، اور ٹیم کو 200کے اسکور تک پہنچایا۔ میچ کے بعد کپتان نے کہا بیٹسمینوں نے بہت غلطیاں کی ہیں مجھے لگتا ہے کہ یہ کچھ زیادہ ہو رہا ہے اورسچ کہوں، یہ تمام طرز کی کرکٹ میں ہو رہا ہے ۔ ا سمتھ نے کہا کہ ہم نے بہت جلدی وکٹ گنوادیئے ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ ہمارے کھلاڑیوں نے بہت مشق کی ہے اور اب وقت ہے جب وہ میدان پر اپنی صلاحیتیں اجاگرکریں۔ جب آپ دباؤ میں ہوں تو گھبراکر مظاہرہ نہ کریں ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے پہلے ونڈے میں بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے اور اس میچ میں بھی بیوقوفانہ غلطیاں کردیں۔

TOPPOPULARRECENT