Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / دباؤ پاکستان پر ہوگا ہم پر نہیں : روہت شرما

دباؤ پاکستان پر ہوگا ہم پر نہیں : روہت شرما

اڈیلیڈ 7 فبروری ( سیحاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اسٹار اوپننگ بلے باز روہت شرما کا احساس ہے کہ کٹر مخالف پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کا جو مقابلہ ہونے والا ہے اس میں مخالف ٹیم پر زیادہ دباؤ ہوگا کیونکہ اس نے ورلڈ کپ میں ابھی تک کوئی مقابلہ ہندوستان کے خلاف جیتا نہیں ہے ۔ روہت شرما نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ ہماری بجائے ا

اڈیلیڈ 7 فبروری ( سیحاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اسٹار اوپننگ بلے باز روہت شرما کا احساس ہے کہ کٹر مخالف پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کا جو مقابلہ ہونے والا ہے اس میں مخالف ٹیم پر زیادہ دباؤ ہوگا کیونکہ اس نے ورلڈ کپ میں ابھی تک کوئی مقابلہ ہندوستان کے خلاف جیتا نہیں ہے ۔ روہت شرما نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ ہماری بجائے ان پر ہوگا ۔ ان پر دباؤ ہوگا کیونکہ انہوں نے ورلڈ کپ میچس میں ہمارے خلاف کامیابی حاصل نہیں کی ہے ۔ اس بات کی کوشش کرینگے کہ اس صورتحال کو اپنے فائدے کیلئے ہی استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے اس بات سے انکار نہیں کیا کہ پاکستان کے خلاف میچ بہت اہمیت کا حامل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ شائقین اس میچ کا مشاہدہ کرنے کے بعد خوشگوار یادوں کے ساتھ گھروں کو جائیں اور ٹیم کے ارکان اس میچ میں کامیابی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مقابلہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا تاہم ہم کو صرف ایک میچ کی بجائے سارے ٹورنمنٹ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ اگر ہم اپنے کھیل پر توجہ دینگے اور زیادہ موثر انداز میں مظاہرہ کرنے کی کوشش کرینگے تو اس کا اثر میچ کے نتیجہ پر دکھائی دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا کوئی بھی میچ اور مقابلہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ پہلا میچ بھی مختلف نہیںہوگا ۔ ہم ہمارے شائقین کو کچھ خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس بھیجنا چاہتے ہیں۔ روہت شرما نے کہا کہ ان کیلئے ملک کیلئے کھیلنا ہی بہت اہمیت کا حامل ہے اور اسی جذبہ کے ساتھ وہ میدان پر اتریں گے ۔ اس سے زیادہ جذبہ انہیں کسی اور چیز سے نہیں مل سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کیلئے کھیلتے ہوئے بھی آپ میں جذبہ کی کمی رہتی ہے تو پھر آپ میدان پر اترتے ہوئے جانبداری سے کام لیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT