Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / دباؤ کے بعد فیس بک ’تبدیلیوں‘ پر مجبور

دباؤ کے بعد فیس بک ’تبدیلیوں‘ پر مجبور

واشنگٹن ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین کو ان کے ڈیٹا پر زیادہ کنٹرول دیا جائے گا۔ اس تناظر میں فیس بک کی انتطامیہ کئی تبدیلیاں کر رہی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فیس بک نے چہارشنبہ کو اعلان کیا ہے کہ صارفین کے ڈیٹا کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ فیس بک کے صارفین کے ڈیٹا اسکینڈل کے نتیجے میں اس کمپنی پر دباؤ ہے کہ وہ فیس بک پر شائع ہونے والے مواد کے علاوہ اس کے صارفین کے ذاتی ڈیٹا اور کوائف کا تحفظ یقینی بنائے۔یہ اسکینڈل 17مارچ کو اس وقت منظر عام پر آیا تھا، جب Christopher Wyli نے ایسی خفیہ معلومات عام کیں کہ امریکہ اور برطانیہ میں ہوئے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے پچاس ملین فیس بک صارفین کے ذاتی کوائف کو نامناسب طریقے سے استعمال کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT