Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / دبنگ دہلی بمقابلہ بنگال واریئرس میچ ڈرا

دبنگ دہلی بمقابلہ بنگال واریئرس میچ ڈرا

کولکتہ۔8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آنند پاٹل اور روہت بالیان کی شاندار کارکردگی سے دبنگ دہلی نے پرو کبڈی لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں بنگال وارئیرس کو انٹر۔زون مقابلے میں 31-31 سے ٹائی پر روک دیا۔ یہاں نیتاجی سبھاش چندر بھوس انڈور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برابر کا کھیل پیش کیا۔ دوسرے ہاف میں بنگال نے اچھی شروعات کی لیکن اپنے پچھلے میچ میں بنگلور بلس کو شکست دینے والی دہلی نے آخری منٹوں میں شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 31۔31سے ٹائی پر روک کر ختم کیا۔ دہلی کیلئے آنند پاٹل نے 9،روہت بالیان نے 7، اسٹار ایرانی کھلاڑی کپتان معراج شیخ نے پانچ اور سنیل نے تین پوائنٹ حاصل کیے ۔

TOPPOPULARRECENT