Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / دبیرپورہ میں نظام دور کی توپ برآمد

دبیرپورہ میں نظام دور کی توپ برآمد

حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) دبیر پورہ فرحت نگر میں تعمیراتی کام کیلئے کھدوائی کے دوران ایک سرنگ کا پتہ چلا جہاں سے ایک توپ بھی دستیاب ہوئی ۔باور کیا جاتا ہے کہ یہ توپ سابق نظام حیدرآباد کے دور حکمرانی سے تعلق رکھتی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ آنند نامی شخص فرحت نگر علاقے میں اپنے مکان کی تعمیر کیلئے پلرس نصب کرنے کی غرض سے آج کھدوائی کا کام کا آغاز کیا جس کے دوران مزدوروں کو ایک آہنی شئے برآمد ہونے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ مزدوروں نے مزید کھدوائی کے دوران ایک نادر توپ برآمد کیا ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس دبیر پورہ کو اس سلسلے میں اطلاع دی گئی اور پولیس ٹیم وہاں پہونچ کر توپ کا معائنہ کیا ۔ انسپکٹر دبیر پورہ پولیس اسٹیشن ڈی وینکنا نائیک نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ آثار قدیمہ کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں تعمیراتی کام کے دوران برآمد ہونے والے توپ کا معائنہ کرنے اور اس سلسلے میں مزید کارروائی کی درخواست کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کل متعلقہ عہدیدار وہاں کا معائنہ کریں گے اور اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT