Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / دتاتریہ اور سوجنا چودھری دہلی روانہ آج مرکزی وزارت میں شمولیت یقینی

دتاتریہ اور سوجنا چودھری دہلی روانہ آج مرکزی وزارت میں شمولیت یقینی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تلنگانہ کے سینئیر بی جے پی لیڈر اور سکندرآباد کے رکن لوک سبھا بنڈارو دتاتریہ اور آندھرا پردیش کے تلگو دیشم رکن پارلیمنٹ وائی ایس سوجنا چودھری آج شام نئی دہلی روانہ ہوگئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان دونوں سے آج فون پر ربط کرتے ہوئے کل 9 نومبر کی صبح قومی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود رہنے کی ہدایت کی تھی ۔ مودی وزارت میں کی جانے والی توسیع میں مسٹر دتاتریہ اور مسٹر سوجنا چودھری کی شمولیت یقینی ہے ۔ اور وہ اتوار کو وزارتی عہدہ کا حلف لیں گے ۔ دتاتریہ کا بی جے پی آفس میں تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا جبکہ سوجنا چودھری نے چندرا بابو نائیڈو سے اظہار تشکر کیا۔(تفصیلی خبر صفحہ 2 پر )

TOPPOPULARRECENT