Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دتاتریہ لفٹ میں پھنس گئے

دتاتریہ لفٹ میں پھنس گئے

حیدرآباد 30 اگست ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ اور چند دیگر افراد آج یہاں علاقہ کاچی گوڑہ میں ایک عمارت کی لفٹ میں پھنس گئے تاہم پولیس نے بروقت انہیں لفٹ سے باہر نکال لیا ۔ دتاتریہ کے ایک قریبی مددگار نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر موصوف ‘ وی ایچ پی کے زیر اہتمام یہاں ایک کتاب کی رسم اجرائی تقریب میں شرکت کیلئے پہونچے تھے اور لفٹ کے ذریعہ بالائی منزل پہونچ رہے تھے ۔ ان کے مددگار نے کہا کہ وہ (دتاتریہ) دوسروں کے ساتھ تقریباً چار منٹ تک لفٹ میں پھنس گئے ۔ بعدازاں پولیس نے انہیں باہر نکال لیا ۔ تفصیلات کے مطابق برقی سربراہی اچانک مسدود ہوجانے کے سبب دو منزلوں کے درمیان یہ لفٹ پھنس گئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے لفٹ کا دروازہ کھول کر انہیں باہر نکالا ۔ اس واقعہ سے سکیورٹی عہدیداروں میں الجھن پیدا ہوگئی تھی ۔ واضح رہے کہ دتاتریہ نے آج دن میں تلنگانہ کے ومیر محنت این نرسمہا ریڈی سے ملاقات کے دوران خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے غیر قانونی ورکرس کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT