Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / دتاتریہ نے وزارت محنت کا جائزہ حاصل کرلیا

دتاتریہ نے وزارت محنت کا جائزہ حاصل کرلیا

نئی دہلی ۔10نومبر ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے واحد بی جے پی رکن لوک سبھا بنڈارو دتاتریہ نے آج مرکزی مملکتی وزیر ( آزادانہ چارج ) محنت و روزگار کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ مسٹر دتاتریہ نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی وزارت نوجوانوں کیلئے مختلف تربیتی اور ہنرمندی کے پروگراموں پر پیشرفت کرے گی ۔ علاوہ ازیں مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے فلاحی اسکیمات شروع کی جائیں گی ۔ مسٹر دتاتریہ نے بعد ازاں اپنی وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا اور وزارت کو مزید مؤثر انداز میں چلانے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ غیرمنقسم آندھراپردیش میں بی جے پی کے ایک سرکردہ لیڈر کا رول ادا کرنے والے دتاتریہ آر ایس ایس کے پرچارک کی حیثیت سے اپنی عوامی زندگی کا آغاز کیا تھا اور نئی ریاست تلنگانہ کی مرکزی کابینہ میں نمائندگی کرنے والے واحد رکن ہیں ۔ وہ حلقہ سکندرآباد سے چارمرتبہ لوک سبھا کیلئے منتخب ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT