Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دتاتریہ کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات تلنگانہ ،اے پی عملہ کا مسئلہ اٹھایا گیا

دتاتریہ کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات تلنگانہ ،اے پی عملہ کا مسئلہ اٹھایا گیا

نئی دہلی۔/30ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر لیبر بنڈارودتاتریہ نے آج وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور تلنگانہ و آندھرا پردیش سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ریاست کی تقسیم کے بعد رونما ہونے والی صورتحال سے بھی واقف کروایا۔ وزیر لیبر نے دونوں ریاستوں کے درمیان ملازمین کی تقسیم سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی۔ وزارت لیبر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دتاتریہ نے دونوں ریاستوں کے درمیان اختلافات کی موجودگی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے نئی ریاست تلنگانہ میں عوامی مسائل پر توجہ دینے کے لئے زور دیا۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آندھراپردیش اور تلنگانہ میں رونما ہونے والی صورتحال پر غور کرتے ہوئے دونوں ریاستوں کے تنازعات کی یکسوئی کے لئے ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT