Saturday , December 15 2018

دتاتریہ کی ٹووہیلرپر انوکھی انتخابی مہم

حیدرآباد 13 اپریل (این ایس ایس ) حلقہ سکندرآباد سے بی جے پی کے امیدوار اور سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے آج راج بھون کے قریب خیرت آباد کے مقطعہ مدار صاحب میں اسکوٹر پر مہم شروع کرتے ہوئے عوام کی توجہ راغب کی ۔ اسکوٹر کی عقبی نشست پر بیٹھے دتاتریہ نے عوام سے ان کے حق میں ووٹ دینے اور حلقہ سکندرآباد سے بحیثیت رکن پارلیمنٹ کامیابی میں مدد کیلئے اپیل کی ۔ ان کی مہم میں بی جے پی کارکنوں اورحامیوں کی کثیر تعداد بھی شامل تھی۔

TOPPOPULARRECENT