Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / دتاتریہ کے اعزاز میں آج تہنیتی تقریب

دتاتریہ کے اعزاز میں آج تہنیتی تقریب

حیدرآباد /14 نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کالواکنٹلہ چندر شیکھر راؤ 15 نومبر کو دوپہر 12بجکر 45 منٹ پر نیکلس روڈ کے جل وہار پر مرکزی مملکتی وزیر محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ کو تہنیت پیش کریں گے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے مرکزی وزیر کے شہری استقبالیہ کے موقع پر چیف منسٹر کی جانب سے مسٹر دتاتریہ کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر تہنیت پیش کی جائے گی ۔ حکومت نے اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT