Saturday , April 21 2018
Home / Top Stories / دختران اول کلب کا بچاؤ ، مالیا اوباما کو ایونکا اور چیلسی کی مدافعت

دختران اول کلب کا بچاؤ ، مالیا اوباما کو ایونکا اور چیلسی کی مدافعت

نیویارک ۔ 25 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) دختران اول ایونکا ٹرمپ اور چیلسی کلنٹن نے حال ہی میں اپنے کلب کی ایک اور کن کا بچاؤ کرتے ہوئے مالیا اوباما کی پرزور مدافعت کی ۔ سابق صدر بل کلنٹن کی دختر چیلسی کلنٹن اور موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایونکا ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما کی بڑی لڑکی کے تعلق سے ایک اخبار میں شائع خبر اور تصویر کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر بیان پوسٹ کیا ہے ۔ اس رپورٹ اورویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مالیا جو ہارورڈ کی طالبہ ہیں ایک لڑکے کو بوسہ دے رہی ہیں اور سگریٹ کا دھواں چھوڑتے ہوئے گول دائرہ بنارہی ہیں ۔ اس تصویر اور خبر کی اشاعت پر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر نے لکھا ہیکہ کالج طالبہ کو اپنی زندگی کو رازداری سے گزارنے کا پورا حق دیا جانا چاہئے ۔ مالیا اوباما کو بھی اسی طرح رازداری برتنے کی اجازت دی جائے چونکہ وہ اسکول جانے والی کم عمر طالبہ نہیں، وہ جواں ہیں اور خانگی شہری ہیں، ان سے میڈیا کو دور رہنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT