Tuesday , August 21 2018
Home / سیاسیات / دخل اندازی اور عدم استحکام کی سیاست کانگریس کی ترجیح : امیت شاہ

دخل اندازی اور عدم استحکام کی سیاست کانگریس کی ترجیح : امیت شاہ

نئی دہلی 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں تعطل کا الزام کانگریس پر عائد کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج کہاکہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کی ترجیح ’’دخل اندازی اور غیر مستحکم کرنے‘‘ کی سیاست ہے۔ عوام کے فلاح و بہبود کی نہیں۔ بی جے پی قائدین بشمول وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کی پارلیمنٹ کی کارروائی میں دخل اندازی کے مسئلہ پر اُس کو بے نقاب کرنے کے لئے بھوک ہڑتال کی ہے۔ امیت شاہ نے اپوزیشن پر الزام عائد کیاکہ وہ وزیراعظم کے غریب دوست اور ترقیاتی ایجنڈے میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ اُنھوں نے کانگریس کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کا حوالہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT