Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / درآمد کردہ تیزرفتار والی بائیکس اب سستے

درآمد کردہ تیزرفتار والی بائیکس اب سستے

نئی دہلی ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) درآمد کردہ تیز رفتار والی قیمتی برانڈس کی موٹر سیکل کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ ان موٹر سیکلوں میں ہیرلے ڈیویڈسن اور ٹرمپھ قابل ذکر ہیں۔ اب یہ موٹر سیکلس ہندوستان میں سستے ہوجائیں گے کیونکہ حکومت نے ان کی کسٹمس ڈیوٹی میں 50 فیصد تک کمی کی ہے۔ قبل ازیں درآمد کردہ موٹر سیکلیں جن کے انجن کی گنجائش 800 CC یا اس سے زائد تھی، ان پر 75 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کی جاتی تھی۔ سنٹرل بورڈ آف اکسائز اینڈ کسٹمس نے 12 فبروری کو مذکورہ بالا دونوں کمپنیوں کی موٹر سیکلوں کی درآمد پر 50 فیصد ڈیوٹی میں کمی کی ہے ان کی تیاری اگر سی بی یو کے تحت ہوئی ہے تو کسٹمس ڈیوٹی میں کمی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT