Saturday , January 19 2019

درازی عمر کے قواعد

ایک قدیم دانا شخص کا مقولہ ہے کہ آدمی مرتا نہیں بلکہ وہ اپنے آپ کو مار ڈالتا ہے اور اکثر لوگوں کے بارے میں یہ رائے سو فیصد درست ہے کیونکہ بہت تھوڑے لوگ آج کل ایسے ہیں جو اپنی طبعی عمر حاصل کرپاتے ہیں ۔ لیکن جو شخص اس دنیا میں اپنی مرضی کے مطابق سوچتا اور عمل کرتا ہے اس کا تعلق زندگی کے چشمے سے ہوجاتا ہے اور اس وسیلے سے وہ اپنی زندگی کے دنوں کو درازکرسکتا ہے ۔ ایک انگریز مصنف نے جن کی عمر بہت طویل ہوئی درازی عمر کیلئے مندرجہ ذیل چند قاعدے بیان کئے ہیں جن پر عمل کرنے سے انسان کو بہت لمبی عمر نصیب ہوسکتی ہے ۔
٭  کم از کم آٹھ گھنٹے سونا
٭ خواب گاہ کی کھڑکیاںکھلی ہوئی ہوں تا کہ تازہ ہوا آتی جاتی رہے ۔
٭ ہر روز غسل کرنا
٭ کھانا اچھی طرح پکا ہوا اور وقت پر استعمال کریں ۔ بے وقت اور بغیر بھوک کے کھانا نہیں کھانا چاہئے ۔
٭ ہمیشہ صاف پانی پینے کیلئے استعمال میں لایا جائے ۔
٭  خوب کھینچ کر سانس لی جائے
٭  بہت زیادہ کھانے سے پر ہیز لازمی ہے
٭ گوشت اور زیادہ مسالہ دار اشیاء کے کھانے میں احتیاط کو مد نظر رکھنا ضروری ہے ۔
٭ آہستہ آہستہ اور خوب چبا چبا کر کھانا کھایا جائے۔
٭  سیدھے کھڑے ہوں ،سیدھے بیٹھیں اور خوب تن کر چلیں۔
٭ دانت ،مسوڑھے اور زبان کو رگڑ کر روز صاف کیا جائے ۔
ڈاکٹر نسیم خان

TOPPOPULARRECENT