Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / درجہ چہارم ملازمین کو معطل کرنے کی سازشیں

درجہ چہارم ملازمین کو معطل کرنے کی سازشیں

فرضی مقدمات میں پھانسنے کے خلاف انتباہ
حیدرآباد۔17جنوری(سیاست نیوز) محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کے ملازمین کو فرضی مقدمات میںپھانس کر انہیںمعطل کرنے کی سازشوں کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے تلنگانہ نان گزیٹیڈ افیسر س اسوسیشن صدر ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ تحریک میں سرکاری ملازمین کے تعاون باقابلِ فراموش ہے اور اب جبکہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میںآچکی ہے اور ریاست میں حکومت بھی تلنگانہ عوام کی ہے تو ان حالات میں سرکاری ملازمین کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کے قابل قبول نہیںہوگا۔ آج یہاں ٹی این جی اوز بھون گریٹرحیدرآباد میںمیڈیاسے بات کرتے ہوئے جناب ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ مدرسوں کے معاملات میںدرجہ چہارم کے جن ملازمین اور اعلی عہدیداروں نے دھاندلیاں کی ہیں ان پر شکنجہ کسنے کے بجائے محکمہ کے ذمہ داران بے قصور ملازمین کو ہراسا ں وپریشان کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم سومی ریڈی کے وقت مدرسوں کے نام پر پیسے وصولنے کاکام کیاگیاہے اور مذکورہ معاملے میںتحقیقات کررہی ٹیم سومی ریڈی کے نام کی پردہ پوشی میںمصروف ہے جبکہ سومی ریڈی کی اجازت کے بغیر اس معاملے میںایک روپئے کے غبن کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا ہے ۔ جناب ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ درجہ چہارم کے جن ملازمین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیںان کے خلاف تحقیقاتی ٹیم کے پاس ٹھو س ثبوت نہیںہے ۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میںٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کا وفد 18جنوری کو کلکٹر حیدرآباد سے ملاقات کرتے ہوئے حقائق سے واقف کروائے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس کے علاوہ ریاستی وزیرتعلیم کڈیم سری ہری اور ہوم منسٹر نرسمہا ریڈی سے بھی ملاقات کرکے نمائندگی کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر گریٹر حیدرآباد کے تمام سرکاری ملازمین کے ساتھ مل کر محکمہ کے غیرمعمولی اقدام کے خلاف احتجاج کیاجائے گا۔ جناب ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ سرکاری ملازمین اور حکومت کے درمیان میںباہمی تعلقات کی برقراری ضروری ہے ۔ انہو ںنے سخت لفظوں میں محکمہ تعلیم کے حکام کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ نان گزیٹیڈ افیسرس اسوسیشن گریٹر حیدرآباد نے غیرعلاقائی حکمرانوں کے سامنے گھٹنے نہیںٹیکے اور سرکاری ملازمین کے حقوق کے لئے ہر محاذ پر جدوجہد کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سومی ریڈی کو منظرعام پر لانے اور بے قصور سرکاری ملازمین کو انصاف دلانے تک ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔جناب ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کی تیسری یوم تاسیس تقریب کے موقع پر ہرسال کی طرح اس سال بھی فتح میدان میں سہ روزہ اسپورٹس میٹ کا 7تا9فبروری آغاز ہوگا ‘ جس میں گریٹر حیدرآباد حدود کے تمام سرکاری ملازمین بشمول خواتین حصہ لیں گے ۔ چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ اس سہ روزہ اسپورٹس میٹ کاافتتاح کریں گے اوراسپیکر اسمبلی مدھو سدھن چاری کے علاوہ میئر بنتو رام موہن اور ڈپٹی مئیربابا فصیح الدین بھی اس افتتاحی تقریب میںشرکت کریں گے اس کے علاوہ اختتامی تقریب میںنائب وزیراعلی الحاج محمد محمودعلی نے علاوہ ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریںگے ۔ جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد پربھا کر ریڈی ‘ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT