Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / درخت سے لٹکا کر دو آدمیوں کی پٹائی، ایک ملزم گرفتار

درخت سے لٹکا کر دو آدمیوں کی پٹائی، ایک ملزم گرفتار

بھابھوا (بہار) ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ دو افراد کو اُلٹا کرکے ایک درخت سے لٹکا دیا گیا اور انھیں پیٹا گیا، پولیس نے آج کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتے ضلع کائمور میں پیش آیا ہے۔ سرقہ کے الزام پر دو آدمیوں کو برسرعام کوڑے مارنے پر درج ایف آئی آر میں نامزد چار ملزمین میں سے ایک کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا جبکہ تین دیگر مفرور ہیں۔ پولیس نے کہا کہ انھیں بھی پکڑنے کیلئے دھاوے کئے جارہے ہیں۔ یہ واقعہ نواؤں پولیس اسٹیشن حدود کے تحت موضع سون برسا میں پیش آیا جب دو آدمیوں پر ایک شخص کے مکان میں شادی کیلئے سجائے گئے منڈپ سے 5کرسیاں اور دیگر اشیاء چوری کرنے کے الزام عائد کئے گئے۔ دونوں کو اُلٹا کرکے درخت سے لٹکایا گیا اور انھیں برسرعام اُس شخص نے بے رحمی سے پیٹا جس کے گھر میں شادی کا منڈپ لگایا گیا تھا۔ اس واقعہ کو کسی نے سوشل میڈیا پر ڈال دیا۔
بہار کے آراجنکشن پر ٹرین پر پتھراؤ، چار مسافر زخمی
آرا، 6جون (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں ایسٹ سنٹرل ریلوے کے داناپور۔مغل سرائے ریل سیکشن کے آرا جنکشن پر انٹرمیڈیٹ امتحانات میں خراب نتائج کے سلسلے میں احتجاجی طالب علموں نے آج ایک ٹرین پر پتھراؤ کیا جس میں چار مسافر زخمی ہو گئے ۔ریلوے پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بہار اسکول اکزامنیشن بورڈ (بی ایس ای بی) کے امتحان میں فیل ہوئے انٹرمیڈیٹ کے کچھ طالب علم آرا اسٹیشن پر ہنگامہ اور مظاہرہ کر رہے تھے ۔ طلبا نے اسٹیشن پر مھانندا ایکسپریس کو روک رکھا تھا۔ اسی دوران راجندر نگر ٹرمینل سے جموں توی جانے والی ارچنا ایکسپریس ٹرین وہاں سے گزر رہی تھی جس پر طلبا پتھراؤ کرنے لگے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT