Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / درخت سے گرکر زخمی ہونے والے نوجوان کی موت

درخت سے گرکر زخمی ہونے والے نوجوان کی موت

حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) دیوالی تہوار کی تیاریوں کے دوران درخت سے گرکر ایک شخص فوت ہوگیا۔ منگل ہاٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20سالہ ونئے کمار جو انٹر سال اول کا طالب علم دھول پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ طالب علم دیوالی تہوار کی سجاوٹ اور پوجا کیلئے آم کے پتے توڑنے کیلئے درخت پر چڑھا تھا اور درخت سے گرکر شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھاجہاں وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT