Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / درخشاس مستقبل کیلئے حصول علم پر توجہ ضروری

درخشاس مستقبل کیلئے حصول علم پر توجہ ضروری

گمبھی راؤ پیٹ /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء کو چاہئے کہ وہ اپنے درخشاں مستقبل کیلئے اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کریں۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ماڈل اسکول دمناپیٹ ( گمبھی راؤ پیٹ ) کے سالانہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے اسکول پرنسپل چٹم پلی نرسمہا راجو نے کیا ۔ وہ اپنی تقریر کو جاری رکھے ہوئے اسکول کی دو سالہ کارکردگی کا تف

گمبھی راؤ پیٹ /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء کو چاہئے کہ وہ اپنے درخشاں مستقبل کیلئے اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کریں۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ماڈل اسکول دمناپیٹ ( گمبھی راؤ پیٹ ) کے سالانہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے اسکول پرنسپل چٹم پلی نرسمہا راجو نے کیا ۔ وہ اپنی تقریر کو جاری رکھے ہوئے اسکول کی دو سالہ کارکردگی کا تفصیلی ذکر کیا اور کہا کہ اسکول میں اساتذہ کی قلت کے باوجود بھی موجود خدمات گذار اساتذہ اکرام کی انتھک کاوشیوں کے نتیجہ میں تعلیم سال 2013-14 کے درمیان طلباء نے امتحان میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی نشانات حاصل کئے ۔ پرنسپل نرسمہا راجو نے ماڈل اسکول میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باوجود بھی آب و تاب کے ساتھ جاری اس ماڈل اسکول میں تعلیمی نظام کی بہتری کیئے نیک توقعات رکھنے والے استخاص کا شکریہ ادا کیا اور اولیائے طلباء سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کو انگریزی ذریعہ تعلیم کیلئے ماڈل اسکول سے رجوع کریں ۔ مزید اس تقریب کو پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج گمبھی راؤ پیٹ ہنمانڈلو کے علاوہ چندرامولی ، بالیا ، راجیشور ریڈی وغیرہ نے بھی مخاطب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT