Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / درخواستوں کی جانچ پر شفافیت سے انجام دینے کی ہدایت

درخواستوں کی جانچ پر شفافیت سے انجام دینے کی ہدایت

گدوال میں ضلع کلکٹر شریمتی پریا درشنی کی پریس کانفرنس

گدوال میں ضلع کلکٹر شریمتی پریا درشنی کی پریس کانفرنس
گدوال 24 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ڈی او گدوال جناب عبدالحمید نے کہاکہ شہر گدوال کے 33 بلدی وارڈس سے فوڈ سکیوریٹی کارڈ اور وظائف پیرانہ سالی اور معذورین کیلئے جملہ 2217 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ فوڈ سکیوریٹی کارڈ کیلئے 14230 درخواستیں حکام کو موصول ہوئی ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ درخواستوں کی اچھی طرح جانچ کے بعد ہی فوڈ سکیوریٹی کارڈ اور وظائف کی منظوری عمل میں لائی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ جامع گھریلو سروے کے دوران اہل افراد کے طور پر 18533 افراد کی نشاندہی ہوئی۔ تاہم اس سے زیادہ تعداد میں فوڈ سکیوریٹی کارڈ اور وظائف کیلئے درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ اِسی دوران کلکٹر محبوب نگر شریمتی پریہ درشنی نے آج 10 بجے دن دفتر آر ڈی او گدوال میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فوڈ سکیوریٹی کارڈ اور وظائف کے لئے وصول شدہ درخواستیں کی جانچ دیپاولی تہوار کے بعد کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ 40 فیصد لنگڑے پن کا شکار افراد وظیفہ کیلئے اہل رہیں گے جبکہ بہروں کے لئے وظیفہ جاری کرنے مرض کی حد 51 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایک گھر میں صرف ایک ہی فرد کو وظیفہ منظور کیا جائے گا۔ عہدیداروں کو اُنھوں نے ہدایت دی کہ وہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کا کام شفاف طریقہ سے انجام دیں۔ اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کے تساہل کیلئے وہ خود ذمہ دار رہیں گے۔ اس موقع پر آر ڈی او گدوال جناب عبدالحمید اور ڈیویژن کے ایم آر اوز بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT