Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / درسی کتب میں تصحیح کا کام جاری

درسی کتب میں تصحیح کا کام جاری

کڑپہ۔ 20 جنوری (ای۔میل) ریاستی ادارہ برائے تعلیمی تحقیق و تربیت (SCERT) آندھرا پردیش کی جانب سے اُردو درسی نصابی کتابوں کا تصحیح (ERATA) ورکشاپ ادارہ SCERT حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی (اے پی) لکشمی واٹس کی نگرانی میں یہ ورکشاپ منعقد ہوا جس میں ڈائیٹ اُردو لیکچرر این ایوب حسین تانڈرا پاڈو کرنول ضلع نے کہا کہ اُردو درسی کتاب

کڑپہ۔ 20 جنوری (ای۔میل) ریاستی ادارہ برائے تعلیمی تحقیق و تربیت (SCERT) آندھرا پردیش کی جانب سے اُردو درسی نصابی کتابوں کا تصحیح (ERATA) ورکشاپ ادارہ SCERT حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی (اے پی) لکشمی واٹس کی نگرانی میں یہ ورکشاپ منعقد ہوا جس میں ڈائیٹ اُردو لیکچرر این ایوب حسین تانڈرا پاڈو کرنول ضلع نے کہا کہ اُردو درسی کتابوں کی تدوین کا عمل غوروفکر پر منحصر ہوتا ہے۔ اول جماعت تا دسویں جماعت کی درس کتابیں 2013ء اور 2014ء میں شائع ہوئی ہیں۔ اس ورکشاپ میں جملے کی غلطیاں، اعراب کی غلطیاں، املا کی غلطیاں وغیرہ کو درست کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کمپوزنگ اور طباعت کی غلطیوں کو بھی دور کیا جارہا ہے۔اُردو کوآرڈینیٹر، ریاستی ادارہ برائے تعلیمی تحقیق و تربیت آندھرا پردیش جناب ارشاد بیگ نے بتایا کہ تحتانوی سطح کی اُردو پہلی تا پانچویں جماعت کے درسی کتب کے تصحیح ورکشاپ کے ساتھ اسکولی تعلیم ہائی اسکول کی چھٹویں تا دسویں جماعت کی درسی کتب کا تصحیح ورکشاپ کا بھی اختتام ہوچکا ہے۔ یہ کتابوں کی تدوین و تصحیح کے ساتھ تعلیمی سال مئی 2015ء تک شائع ہوکر آجائیں گی۔ ڈاکٹر سید مصطفی کمال، سابق کوآرڈینیٹر و انچارج شعبہ ترجمہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کی خدمات کے ساتھ ایس اے ستار فیضی (کڑپہ)، سید شکیل احمد (کڑپہ)، وارث احمد (چتور)، قادر باشاہ (چتور)، شاکر حسین (کڑپہ)، محمد جابر (کرنول) ، رفیق احمد (اننت پور)، رحمن (نیلور)، سید قدرت اللہ کرشنا ، عبدالقدیر پرویز (کڑپہ)، سید سمیع اللہ باشاہ (پرکاشم)، سید محمود (گنٹور) کے علاوہ تحتانوی اُردو اساتذہ کی خدمات لی گئی ہیں۔ ڈاکٹر کے پانڈو رنگا سوامی ، جناب جیلانی باشاہ نے ورکشاپ کی نگرانی کی۔

TOPPOPULARRECENT