درس قرآن مجید

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی جنرل سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد ابراہیمی ، قادر باغ رنگ روڈ اور بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں منعقد شدنی محفل درس قرآن مجید و تفسیر سے خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مجید بروز جمعہ مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ احمد ابو سعید تذکیر بالقرآن پیش کرینگے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ گلشن کالونی سات گنبد مسجد نور درس قرآن بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ سید اسد اللہ تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی محلہ بورہ بنڈہ میں درس قرآن بمکان سید اشتیاق احمد سائٹ نمبر 1 منعقد ہوگا ۔ درس قرآن بعد نماز عشاء مولانا رکن الدین ندوی دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد حسینی وجئے نگر کالونی روبرو آئی ٹی آئی گلڈ میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی قرآن مجید کا درس دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT