Wednesday , November 22 2017
Home / مذہبی صفحہ / درس قرآن

درس قرآن

مبصر  : نثار احمد حصیر القاسمی

اﷲ تعالیٰ نے قرآن مجید کو کتاب ہدایت بنایا اور اس کے اندر وہ اثرانگیزی رکھی ہے جو کسی دوسرے کلام میں نہیں ۔ اس کے الفاظ اور اس کی شعاعیں براہ راست قلوب پر پڑتی اور انھیں جھنجھوڑکر اپنا اسیر بنالیتی ہیں  قلب کے اندر ایمان کا پودا خواہ کتنا ہی مرجھایا ہوا اور سوکھی ٹہنی کی مانند کیوں نہ ہوگیا ہو انوار قرآن کی سینچائی اسے اس طرح لہلہاتا اور تناور بنادیتی ہے جس طرح مرجھائے ہوئے پودے پانی سے لہلہا اُٹھتے ہیں ، حافظ ابن قیمؒ نے لکھا ہے ۔ قرآن تمام تر روحانی، قلبی ، جسمانی اور دنیا و آخرت کی بیماریوں کے لئے شفا ہے ، مگر مکمل ایمان و یقین اور فرد کے اندر قبول کرنے کی صلاحیت کی شرط کے ساتھ ۔
مولانا جان محمد صاحب کی مرتبہ تفسیر میں نے ’’درس قرآن ‘‘ جلد اول پر نگاہ ڈالی اور اس کے بعض دروس کو پڑھا جس سے اندازہ ہوا کہ واقعی کتاب نہایت عمدہ ، مفید اور نافع اور اس قابل ہے کہ اسے مساجد اور گھروں میں پڑھنے کااہتمام کیا جائے اور اسے ان مقامات تک پہنچایا جائے جہاں کے باشندے مخلوط تہذیب میں رہ کر قرآنی علوم سے بیگانہ ہیں۔ اﷲ تعالیٰ مخلص و محترم جناب جان محمد صاحب کو اس کا بہترین بدلہ اور اجر جزیل عطا فرمائے اور اس خدمت کو ان کے لئے صدقۂ جاریہ اور دونوں ہان میں سرخروئی کا ذریعہ اور اسے دوسروں کی ہدایت و اصلاح کا وسیلہ اور مقبول خاص و عام بنائے ۔ آمین

TOPPOPULARRECENT