Wednesday , November 22 2017
Home / مذہبی خبریں / درس قرآن

درس قرآن

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( راست ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد ابراہیمی قادر باغ رنگ روڈ بروز شنبہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ محفل کا آغاز قاری مرزا جعفر بیگ کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا ابوزاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کرینگے ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی صنعت نگر محلہ یوسف گوڑہ کے زیر اہتمام درس قرآن بمکان محمد یوسف علی مبشر روبرو پولیس اسٹیڈیم یوسف گوڑہ چیک پوسٹ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد عثمان تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی محلہ بنجارہ ہلز کے زیر اہتمام مطالعہ قرآن بروز ہفتہ بعد نماز فجر بمکان نیر احمد روڈ نمبر 14 پلاٹ نمبر 234 بنجارہ ہلز منعقد ہوگا ۔ محمد رفیع الدین فاروقی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭    جماعت اسلامی عزیز باغ میں درس قرآن بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد عزیز باغ میں منعقد ہوگا ۔ شفیع احمد خاں فلاحی تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT