Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / درپن : تلنگانہ اور حیدرآباد کا صف اول کا شوروم

درپن : تلنگانہ اور حیدرآباد کا صف اول کا شوروم

انٹریر ڈیکوریشن میں گذشتہ 15 سال سے گاہکوں کی پسند
حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اور حیدرآباد میں گذشتہ 15 برسوں کے دوران درپن ایک ایسا برانڈ بن گیا ہے جو جامع ڈیزائن اور ڈیکوریشن کا ایک بہترین امتزاج ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اس کی شہرت اور مقبولیت میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ شوروم کی سجاوٹ اس کے مالکین کے منفرد طرز زندگی اور ذوق کی عکاسی کرتی ہے ۔ درپن جدید ڈیزائنس اور عصری فیشن سے ہم آہنگ ڈیکوریشن کو پیش کرنے میں ہمیشہ آگے رہتا ہے ساتھ ہی وہ اس صنعت میں نت نئے ڈیزائنس پیش کرنے میں بھی سب سے آگے ہے ۔ درپن اپنے گاہکوں کی پسند اور ذوق کا پورا خیال رکھتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ انہیں اپنے گھر کی سجاوٹ میں کوئی پریشانی نہ ہو ۔ گھر کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کے لیے درپن نے اس صنعت کے ماہرین اور فنکاروں کی خدمت حاصل کی ہے جو آپ کو اپنے خوابوں کا گھر بنانے میں مدد کریں گے ۔ گھر کی سجاوٹ میں استعمال ہونے والی کراکری اور نادر اشیاء کو عالمی وسائل سے حاصل کیا گیا ہے ۔ گھروں اور دفتروں کو جاذب نظر بنانے کے لیے درپن کی جانب سے اپنے گاہک کی پسند ، رنگ اور اس کے ذوق کا پورا خیال رکھا جاتا ہے اور یہ انداز کارکردگی اس کا ٹریڈ مارک بن گیا ہے ۔ درپن کے مالک سلیمان ہیرانی اپنے تمام آرکیٹکٹس اور انٹرڈیکور پروفیشنل پر انتہائی قریب سے نظر رکھتے ہیں اور اپنے کام میں شفافیت پیدا کرنے کے لیے نفیس پارچہ اور ڈیزائنس کا استعمال کرتے ہیں ۔ انہیں اختراعی ڈیزائنس کی تیاری میں برسوں کا تجربہ حاصل ہے ۔ اسی لیے وہ اپنے بزنس کو دن دو گنی رات چوگنی ترقی دے رہے ہیں ۔ یہ کہنا ضروری نہیں ہے کہ درپن کے اسٹور میں آپ کو کیا کچھ مل سکتا ہے ۔ یہ ایک ایسا شوروم ہے جہاں آپ ایک ہی چھت تلے اپنی پسند کی تمام اشیاء کو حاصل کرسکتے ہیں جن میں پردوں کے پارچہ جات ( کرٹینس ) ، صوفہ فیبرکس ، وال پیپرس ، بلنڈس ، فلورنگ ، گھڑیاں ، آرٹی فیکٹس ہر اقسام کے دستیاب ہیں ۔ عابڈس ، گچی باولی ، چندا نگر اور بنجارہ ہلز میں واقع درپن کے چار شورومس اپنے گاہکوں کی مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے عابڈس فون نمبر 8886002136 ۔ بنجارہ ہلز فون نمبر 8886048882 ۔ چندا نگر فون نمبر 9000017086 ۔ گچی باولی فون نمبر 9000017082 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT