Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / درگاہ اجمیر کیلئے غلاف مبارک کی روانگی

درگاہ اجمیر کیلئے غلاف مبارک کی روانگی

قاضی پیٹ /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دنیا کے مشہور بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی خواجہ غڑیب نواز اجمیر شریف کے سالانہ عرس شریف کے سلسلہ میں کل اقلیتی کانگریس پارٹی کے قائدین کی جانب سے پارٹی آفس ہنمکنڈہ میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ غلاف مبارک کی روانگی سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ و سابقہ صدرنشین وقف بورڈ آندھراپردیش حضرت خسرو پ

قاضی پیٹ /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دنیا کے مشہور بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی خواجہ غڑیب نواز اجمیر شریف کے سالانہ عرس شریف کے سلسلہ میں کل اقلیتی کانگریس پارٹی کے قائدین کی جانب سے پارٹی آفس ہنمکنڈہ میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ غلاف مبارک کی روانگی سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ و سابقہ صدرنشین وقف بورڈ آندھراپردیش حضرت خسرو پاشاہ بیابانی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر بسواراج ساریا اور خسرو پاشاہ بیابانی نے کہا کہ ہندوستان بھر میں حضرت خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس شریف کے موقع پر غلاف اور چادرگل پیش کرنے کیلئے وروانگی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ دو روز قبل بسواراج ساریا بشمول جانا ریڈی ، سری دھر بابو اور دیگر قائدین نے اجمیر شریف میں حاضری دینے کے بعد کل ورنگل سے بڑے پیمانے پر ایک بڑا غلاف مبارک روانہ کیا گیا ہے ۔ شہر میں امن و امان بالخصوص پارٹی کارکنوں کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاء کی گئی ۔ آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی کا مستقبل عروج پر ہے ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی کی جانب سے بھی عرس شریف کے موقع پر چادر پیش کئے جائیں گے ۔ اندرا گاندھی کے دور سے ہی ہر سال عرس شریف کے موقع پر چادر مبارک روانا کیا جاتا ہے ۔ کانگریس پارٹی ایک سیکولر جماعت ہے ہر مذہب کا احترام کرتی ہے ۔ اس موقع پر این راجندر ریڈی ، کمال پاشاہ صدر وقف کمیٹی ورنگل امجد خان ، اسٹاف رپورٹر و صدور گرین اسٹار یوتھ شاہ نواز بیگ ، محمد جمال شریف ، قاسم بیابانی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT