Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / درگاہ حاجی علی ؒ میں خواتین کے داخلہ کیلئے مہم

درگاہ حاجی علی ؒ میں خواتین کے داخلہ کیلئے مہم

پابندی برخواست کرنے کا مطالبہ، پریس کانفرنس میں گڑبڑ
ممبئی ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) درگاہ حضرت حاجی علی ؒ کے مرکزی  احاطہ میں خواتین کو داخلہ کی  اجازت کا مطالبہ کرتے ہوئے عوامی تحریک شروع کی گئی ہے۔ آج تقریباً 20 سے زائد این جی اوز، تنظیموں اور حقوق انسانی کارکنوں نے ’’حاجی علی سب کیلئے‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 15 ویں صدی کی اس قدیم درگاہ کے مرکزی احاطہ میں خواتین کے داخلہ پر امتناع کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ آج پریس کانفرنس میں مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا جہاں ایک گروپ نے گڑبڑ کی اور اسے خلاف شریعت قرار دیا۔ کنوینر جاوید آنند نے کہا کہ فورم کا یہ احساس ہیکہ درگاہ میں خواتین کا داخلہ کوئی مذہبی مسئلہ نہیں بلکہ اس کا تعلق قدیم روایات سے ہے۔ لہٰذا فورم درگاہ کے ٹرسٹی سے اپیل کرتا ہیکہ وہ خواتین کے داخلہ پر عائد پابندی کو فوری برخواست کرے۔ بمبئی ہائیکورٹ ایک درخواست کی سماعت کررہی ہے جس میں خواتین کے درگاہ کے احاطہ میں داخلہ پر امتناع کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ہے۔ بھوماتا بریگیڈ کی تروپتی دیسائی نے شانی شنگھناپور کی مندر میں خواتین کے داخلہ کیلئے احتجاج کو کامیاب بنایا اور وہ اس مہم میں بھی شامل ہوں گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT