Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / درگاہ حضرات یوسفینؒ کے عارضی متولی کا دفتر تحویل میں لیا گیا

درگاہ حضرات یوسفینؒ کے عارضی متولی کا دفتر تحویل میں لیا گیا

پولیس اور ریونیو حکام کی مدد سے وقف بورڈ کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست (سیاست نیوز) عرس درگاہ حضرات یوسفینؒ سے عین قبل وقف بورڈ نے پولیس اور ریونیو حکام کی مدد سے آج عارضی متولی کے دفتر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ عارضی متولی جن کی میعاد 28 جولائی کو ختم ہوچکی ہے، ان کا دفتر مقفل تھا۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے ریونیو اور پولیس حکام کو طلب کرتے ہوئے انہیں دفتر تحویل میں لینے کے فیصلہ سے واقف کرایا۔ وقف بورڈ کے احکامات کے ساتھ تحصیلدار اوما مہیشوری کو روانہ کیا گیا۔ پولیس اور ریونیو حکام کی موجودگی میں قفل توڑ کر اس دفتر کو وقف بورڈ عہدیداروں نے اپنی تحویل میں لیا اور اس کا پنچنامہ کیا گیا۔ دفتر میں موجود تمام اشیاء و ساز و سامان کی فہرست تیار کی گئی۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے بتایا کہ عارضی متولی کی میعاد ختم ہونے کے بعد بورڈ نے انتظامات اپنی راست نگرانی میں لے لئے ہیں، لہذا دفتر پر کسی کا حق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر زائرین کی سہولت کیلئے ہر ممکن انتظامات کئے جائیں گے۔ صدرنشین وقف بورڈ کی ہدایت پر چیف اگزیکیٹیو آفیسر منان فاروقی دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کل 9 اگست کو نیک نام پورہ گولکنڈہ میں درگاہ حضرت روح اللہ شاہ کا دورہ کریں گے۔ اس درگاہ کی اراضی پر ناجائز قبضے ہوچکے ہیں اور اراضی کے پٹہ جات جاری کردیئے گئے ۔محمد سلیم نے کہا کہ چیف اگزیکیٹیو آفیسر کی رپورٹ کے بعد پٹوں کی منسوخی کی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 10 اگست کو گٹلہ بیگم پیٹ اور مسجد عالمگیر خانم میٹ کا کلکٹر رنگا ریڈی و دیگر عہدیداروں کے ساتھ وہ دورہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT