Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ

درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ

50 کروڑ روپئے کی منظوری کا اعلان ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی میڈیا سے بات چیت
حیدرآباد۔ 16۔ مئی  ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے ، جس کے تحت درگاہ کو 50 کروڑ سے زائد کی لاگت سے ترقی دی جائے گی اور اطراف کے علاقہ کو خوبصورتی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے پاک تیار کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے آج عوامی نمائندوں اور عہدیداروں کے ساتھ درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ کا دورہ کیا اور حاضری دی۔ ترقیاتی منصوبے اور درگاہ کے اطراف کے علاقہ کو خوبصورت بنانے کیلئے ایک ماہر آرکیٹکٹ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ چیف منسٹر نے ابتدائی مرحلہ میں 50 کروڑ روپئے کی منظوری سے اتفاق کیا ہے ۔ تاہم مزید ضرورت پڑنے پر فنڈس جاری کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر کے سی آر اس درگاہ سے کافی عقیدت رکھتے ہیں اور انہوں نے برسر اقتدار آنے کے بعد درگاہ کی ترقی کیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ترقیاتی منصوبہ کے مطابق 25 ایکر سے زائد اراضی پر امیوزمینٹ پارک تعمیر کیاجائے گا جس میں تجارتی مراکز، فوڈ کورٹ، کاٹیجس ، ہوٹلس اور بچوں کیلئے کھیل اور تفریح کے مراکز ہوں گے ۔ درگاہ شریف کے اطراف سر سبز و شاداب ماحول بنانے کیلئے بڑے پیمانہ پر گرینری کی جائے گی۔ ایک کیلو میٹر فاصلہ سے درگاہ شریف تک 6 لائین پر مشتمل سڑک کی تعمیر کی تجویز ہے۔ عہدیداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ درگاہ شریف کے اطراف غیر قانونی قبضوں کو فوری برخواست کرتے ہوئے اسے ترقیاتی منصوبہ میں شامل کیا جائے۔ تجارتی اور دیگر سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی درگاہ شریف کے تحت رہے گی۔ زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی ٹائلٹس باتھ رومس اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا منصوبہ ہے۔ درگاہ کے قریب واقع پانی کے چھوٹے ذخیرہ آب کو مزید توسیع دیتے ہوئے اسے خوبصورت جھیل میں تبدیل کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ       ( سلسلہ صفحہ 10پر )

TOPPOPULARRECENT