Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ کی سہ روزہ عرس تقاریب

درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ کی سہ روزہ عرس تقاریب

شادنگر ۔ 15 ؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درگاہ منتظم و عرس انچارج محمد محمود کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ ریاست کی مشہو ر معروف بارگاہ درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ واقع موضع ینمن نروا کتور منڈل شادنگر تعلقہ ضلع رنگاریڈی کے سہ روزہ عرس تقاریب 19 ‘ 20 اور 21 جنوری انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے ۔ سہ روزہ عرس تقاریب کا صندل مبارک تقریب کے ساتھ آغاز عمل میں آئیگا ۔ صندل مالی تقریب 19 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصر نیاز خانہ درگاہ شریف میں قصیدہ بردہ شریف و محفل سماع کے بعد صندل مالی جلوس نیازخانہ سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوگا ۔ قبل از مغرب صندل مالی جلوس درگاہ شریف پہنچے گا۔ صندل مالی کی رسم جناب سید عمر جلیل سکریٹری اقلیتی بہبود کے ہاتھوں انجام پائے گی۔ بعد مغرب طعام عام و خاص کا درگاہ میں اہتمام ہوگا ۔ بعد نماز عشاء نعتیہ مشاعرہ اور قوالی کا انعقاد عمل میں لایاجائیگا ۔ 20 ؍ جنوری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب محفل چراغاں و تناول طعام عام و خاص ہوگا ۔ بعد نماز عشاء عظیم الشان جلسہ فیضان اولیاء اللہ اور اسکولی بچوں کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔ 21 ؍ جنوری بروز ہفتہ بعد نماز فجر محفل ختم قرآن مجید و فاتحہ خوانی تقسیم و تبرکات کے ساتھ سہ  روزہ عرس تقاریب کا اختتام ہوگا ۔ سہ روزہ عرس تقاریب میں شرکت کے خواہشمند حضرات کے لئے شہر حیدرآباد کے فلک نما ‘ مہدی پٹنم ‘ صنعت نگر ‘ راجندرنگر ‘کوکٹ پلی ‘  برکت پورہ اور محبوب نگر کے علاوہ شادنگر ڈپو سے آر ٹی سی بسوں کی سہولت ہوگی ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو سہ روزہ عرس تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ مقامی سیاسی قائدین عرس تقاریب میں شریک ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT