Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ کے سہ روزہ عرس تقاریب کا اختتام

درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ کے سہ روزہ عرس تقاریب کا اختتام

شاد نگر۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درگاہ حضرت جہانگیر پیراں ؒ کے سہ روزہ عرس تقاریب کا آج بعد نماز فجر ختم قرآن مجید و فاتحہ خوانی اور تقسیم تبرکات کے بعد اختتام ہوا۔ سہ روزہ عرس تقاریب کے دوسرے دن بعد نماز مغرب محفل چراغاں کا انعقاد عمل میںلایا گیا۔ بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا محمد محی الدین قادری کامل جامع نظامیہ نے اولیاء اللہ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعد جلسہ جہانگیر پیراںؒ ہائی اسکول کے طلباء نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔ اس کے علاوہ مدرسہ حفاظ برہان العلوم زیر اہتمام مسجد ایک مینار موضع ینمن نروا کے طلباء نے بھی تعلیمی مظاہرہ پیش کیا اور ان طلباء میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ بعد جلسہ قوالی کا اہتمام کیا گیا۔ مشہور قوال خالد حمیدی نے اپنے مخصوص انداز میں قوالی پیش کی۔ سہ روزہ عرس تقاریب کے دوسرے دن وائی ایس آر سی پی ایم پی پی سرینواس ریڈی نے درگاہ شریف پر حاضری دیتے ہوئے چادر گل پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ درگاہ میں درکار ترقیاتی کام انجام دینے کیلئے تلنگانہ حکومت ٹھوس اقدامات کریں۔ اس موقع پر اے کشٹا ریڈی، شیام سندر ریڈی، بی سداکر ریڈی، ممتاز احمد، نصیر، حیدر علی، سوریہ پرکاش، راگھوا ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT