Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے لیے صدر امریکہ بارک اوباما کی جانب سے چادر نذر

درگاہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے لیے صدر امریکہ بارک اوباما کی جانب سے چادر نذر

امرتسر ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ نے راجستھان میں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر شریف کے لیے چادر مبارک کا نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے ۔ 803 ویں عرس شریف کے موقع پر یہ چادر جمعہ کو گدی نشین کے حوالے کی گئی ۔ ڈائرکٹر چشتی فاونڈیشن سید سلمان چشتی نے بتایا کہ اس چادر کو ہندوستان میں امریکی سفیر رچرڈ ورما نے صدر امریکہ بارک ا

امرتسر ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ نے راجستھان میں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر شریف کے لیے چادر مبارک کا نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے ۔ 803 ویں عرس شریف کے موقع پر یہ چادر جمعہ کو گدی نشین کے حوالے کی گئی ۔ ڈائرکٹر چشتی فاونڈیشن سید سلمان چشتی نے بتایا کہ اس چادر کو ہندوستان میں امریکی سفیر رچرڈ ورما نے صدر امریکہ بارک اوباما اور امریکی حکومت کی جانب سے نذر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر جنوبی ایشیائی ملک کے سربراہ نے درگاہ شریف اجمیر کے لیے امن کی روحانی خواہشات کے ساتھ نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے ۔ روایتی طور پر ہر سال 8 روزہ عرس تقاریب کے موقع پر برصغیر ہند اور جنوبی ایشیا کے ملکوں سے امن کے لیے دعا کرنے کی درخواست کے ساتھ نذرانہ عقیدت وصول ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عرس تقاریب کا اتوار سے آغاز ہورہا ہے جو 26 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے ۔ سلمان چشتی جو جمعرات کو امریکہ سے واپس ہوئے ہیں بتایا کہ واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ بات چیت ہوئی اور اجمیر کو صوفی اسمارٹ سٹی کے خطوط پر ترقی دینے پر تبادلہ خیال ہوا ۔ ہم اجمیر شریف کو روحانی فضاء کے حامل صاف ستھرے اور سرسبز و شاداب والا شہر بنانے کی تجویز رکھتے ہیں ۔ اس تجویز کو حکومت ہند کے بھی حوالے کیا جائے گا ۔ اس کے تحت اجمیر شریف کو ملک کے تمام مذہبی و روحانی مراکز اور بیرون ملک سے مربوط کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT