Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / درگاہ حضرت عبدالقادر مجذوبؒ کیلئے رکن اسمبلی کی جانب سے رقمی عطیہ

درگاہ حضرت عبدالقادر مجذوبؒ کیلئے رکن اسمبلی کی جانب سے رقمی عطیہ

محبوب نگر۔/6اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر پر واقع درگاہ حضرت عبدالقادر مجذوب ؒ کیلئے رکن اسمبلی وی سرینواس گوڑ نے 4لاکھ 90 ہزار روپئے کا عطیہ دیا۔ ٹی آر ایس قائد امتیاز اسحاق کے ہمراہ یہ عطیہ انہوں نے درگاہ کے ذمہ داروں کے حوالے کیا۔ رکن اسمبلی نے اپنی قیامگاہ پر فنڈ کے متعلقہ دستاویزات محمد اسحق نقشبندی مالک گولڈن ہوٹل اور محمد شفیع کے حوالے کئے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس اقلیتی سیل کے ضلعی صدر محمد مقبول بھی موجود تھے۔ درگاہ کے خادم محمد ضمیر الدین نے اس ضمن میں رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کیا۔

 

ویملواڑہ میں بارش سے موسم خوشگوار
ویملواڑہ ۔ /6اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) موسم گرما کے آغاز سے ہی ویملواڑہ میں شدید گرمی محسوس کی جارہی تھی لوگ پریشان تھے، گرمی کی تاب نہیں لارہے تھے لیکن اچانک کل موسم میں تبدیلی آگئی۔ بادل چھائے بارش ہوئی اور بجلی کڑکنے لگی۔ آدھے گھنٹے تک خدا کی رحمت ایسی برسی کہ لوگ خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔ بارش ختم ہونے کے بعد ویملواڑہ کا موسم خوشگوار ہوگیا اور لوگ خوشیاں منانے لگے۔ واضح رہے کہ 20دنوں میں یہ چوتھی بار بارش ہوئی جس سے شدید گرمی کا اثر جاتا رہا اور ماحول خوشگوار ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT