Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / درگاہ حضرت میر محمودؒ ایم ایم پہاڑی پر پرکاش گوڑ کی حاضری

درگاہ حضرت میر محمودؒ ایم ایم پہاڑی پر پرکاش گوڑ کی حاضری

شمس آباد 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) راجندر نگر حلقہ سلیمان نگر ڈیویژن ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے درگاہ حضرت میر محمودؒ ایم ایم پہاڑی پر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کی صحت یابی و عمر درازی کے لئے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ پرکاش گوڑ نے بھی درگاہ پر حاضری دیتے ہوئے چادرگل پیش کی۔ پرکاش گوڑ نے تمام ٹی آر ایس قائدین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی مجھے عوام کی ضرورت محسوس ہوئی تب تمام قائدین نے ان کا ساتھ دیا اور وہ اس جذبہ کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ مسلمان بھائیوں نے بھی ہر وقت ان کا ساتھ دیا اور میری صحت یابی کیلئے دعاؤں کی۔ میں بھی ہمیشہ ان کے ساتھ رہ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ شیخ نعیم الدین سلیمان نگر ڈیویژن صدر نے کہاکہ راجندر نگر رکن اسمبلی کی قیادت میں حلقہ کے تمام ڈیویژنس میں ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ ان کی صحت اور عمر درازی کے لئے درگاہ میں دعا کی گئی۔ اس موقع پر محمد مرتضیٰ علی ٹی ایس آر ٹی سی میناریٹی ریاست کے ہر فرد کو تعلیم یافتہ بنانے کے اقدامات کررہا ہے جس کے لئے ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے۔ اس سے ہر فرد کو استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس اجلاس میں آفرین بیگم خواتین ریاستی صدر، رضیہ بیگم، کوثر بیگم، محمد سلیم، سلمیٰ بیگم کے علاوہ اسوسی ایشن کے دیگر اراکین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT