Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / درگاہ یوسفینؒ کیلئے ایم ایل سی فنڈ سے 50 لاکھ : محمد سلیم

درگاہ یوسفینؒ کیلئے ایم ایل سی فنڈ سے 50 لاکھ : محمد سلیم

حیدرآباد۔16اکٹوبر (سیاست نیوز) درگاہ حضرات یوسفینؒ میں زائرین کے لیے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے اپنے ایم ایل سی فنڈ سے 50 لاکھ روپئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد سلیم نے گزشتہ 7 ماہ کے دوران صدرنشین وقف بورڈ کی حیثیت سے درگاہ یوسفینؒ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وضو خانے اور طہارت خانوں کی تعمیر کے لیے وہ اپنے ایم ایل سی فنڈ سے 50 لاکھ روپئے فراہم کریں گے اور ضلع کلکٹر کے ذریعہ یہ کام انجام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل سی فنڈ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔ محمد سلیم کے اس اعلان کا بورڈ کے ارکان نے خیرمقدم کیا۔ درگاہ یوسفینؒ کے ڈیولپمنٹ کے لیے محمد سلیم نے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعمیری منصوبے کو قطعیت دے دی گئی ہے اور جلد ہی ٹنڈرس طلب کیے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT