Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / درگاہ یوسفینؒ کے دو ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

درگاہ یوسفینؒ کے دو ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

مالیاتی بے قاعدگیوں سے صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم کی برہمی

حیدرآباد۔10 ۔ جنوری (سیاست نیوز) درگاہ یوسفینؒ نامپلی میں مالیاتی بے قاعدگیوں کے ذمہ دار دونوں ملازمین کو فوری ہٹاتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے آج درگاہ یوسفین کے تمام ملازمین کو طلب کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں پر برہمی کا اظہار کیا ۔ مالیاتی بے قاعدگیوں میں ملوث دو ملازمین جن کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر منظر عام پر آچکی ہے، انہیں خدمات سے فوری ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدرنشین وقف بورڈ نے بتایا کہ مستان اور امتیاز کے خلاف تحقیقات کی چیف اگزیکیٹیو آفیسر کو ہدایت دی گئی ہے۔ درگاہ یوسفینؒ کا انتظام وقف بورڈ کی نگرانی میں دیئے جانے کے بعد مذکورہ دونوں ملازمین کو انچارج مقرر کیا گیا تھا۔ محمد سلیم نے کہا کہ درگاہ شریف کی چابیاں حاصل کرتے ہوئے انسپکٹر آڈیٹر وقف محمد جلیل کے حوالے کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیف اگزیکیٹیو آفیسر منان فاروقی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرتے ہوئے جلد سے جلد رپورٹ پیش کریں گے ۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں دونوں ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ صدرنشین وقف بورڈ نے حیرت کا اظہار کیا کہ وقف بورڈ کو نقصان پہنچانے کیلئے خود ملازمین اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ زائد کرایے حاصل کر کے وقف بورڈ کو کم رقم ادا کرنا اور زائرین کے نذرانے غلے میں ڈالنے کے بجائے جیب میں ڈالنا ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ملازمین کو درگاہ کے انتظامات کی ذمہ داری دی جائے گی۔ مختلف گوشوں سے مالیاتی بے قاعدگیوں کی شکایات موصول ہورہی تھیں، تاہم ثبوت اس وقت ملا جب سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگیا۔ حال ہی میں غلہ سے بڑے کرنسی نوٹ غائب ہونے کی شکایت ملی تھی اور اس معاملہ کی جانچ چیف اگزیکیٹیو آفیسر علحدہ طور پر کر رہے ہیں۔ جن افراد کو غلوں کی کشادگی کی ذمہ داری دی گئی تھی ، ان میں بعض ایسے ہیں جو سابق میں کسی طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہوئے معطل کئے جاچکے ہیں۔ صدرنشین وقف بورڈ نے کہا کہ درگاہ یوسفینؒ حیدرآباد کی نامور بارگاہ ہے جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں زائرین پہنچ کر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زائرین کو بہتر سہولتوںکی فراہمی کیلئے ترقیاتی منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔
حیدرآباد میں 13جنوری سے سوئٹ فیسٹیول
حیدرآباد۔10جنوری (یو این آئی) کھانے کے شوقین افراد کیلئے ایک اچھی خبر ہے ، انہیں 13جنوری سے شہر حیدرآباد میں ہونے والے ورلڈ سوئٹ فیسٹیول میں ہندوستان اور دوسرے ممالک کی تقریبا1000مٹھائیوں کا مزہ چکھنے کا موقع ملے گا۔ اس تین روزہ میلہ کا اہتمام مختلف تہذیبی ،لسانی اور علاقائی تنظیموں کی جانب سے کیا جارہا ہے جن میں وہ غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں جو کئی برسوں سے حیدرآبادمیں مقیم ہیں۔اس پروگرام کیلئے ایک ویب سائٹ اور موبائل ایپ بھی شروع کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT