Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / درگم چیرو پر 4 لین برج کی تعمیر کیلئے چین کی فرم کی جانب سے ڈیزائنس کی تیاری

درگم چیرو پر 4 لین برج کی تعمیر کیلئے چین کی فرم کی جانب سے ڈیزائنس کی تیاری

حیدرآباد۔ 23؍ جنوری ( ایجنسیز ) چین کی ایک کنسٹرکشن کمپنی انجو انفراسٹرکچرس نے شہر میں درگم چیرو پر بنائے جانے والے فورلین برج کے لیے لایزائینس تیار کئے ہیں ۔ یہ ڈیزائینس میڈینٹیشن ‘کینڈل فلاور‘درخت کے پتوں اور کنول کے پھول کے ماڈلس کے ہیں۔ انجوانفراسٹرکچر کے وائس پریسیڈنٹ ہوسیسی کزائی‘ ڈائرکٹر یوگیش انڈیا ہیڈ سنو ج گاندھی اورپی آراو اور آرسوائی نے جمعہ کو چیف منسٹر کے چندراشیکھر سے ان کے کیمپ آفس پر ملاقات کی اور ڈیزائنس پر ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دیا ۔ اس وفد نے چیف منسٹر کو بتایا کہ انھوں نے اس برج کو 11 مرحلوں میں تعمیر کرنے اور اسے 25 ماہ میں مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انھوں نے موسی کے ساتھ ایک 41 کلو میٹر طویل ایسٹ ۔ویسٹ کوریڈار ‘ ایک 25 کلومیٹر طویل اسکائی وے اور ایک 15 کلو میٹر روڈ وے کی تعمیر کی بھی پیش کش کی ۔ اس وفد نے ایسٹ ۔ویسٹ کوریڈار کے ڈیزائنس سے واقف کروایا اندرون 40 ماہ تعمیر کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ کمپنی کے عہدیداروں نے چندراشیکھرراؤ کو بتایا کہ انھیں ان دو پراجکٹس کے لیے تقریباً 2500 لیبر س کی ضرورت ہوگی ۔ اور وہ مقامی افراد کو بڑی تعداد میں اس کام میں شامل کرنے کی تجویز رکھتے ہیں ۔ چین کی کمپنی پرانیہتا ۔چیوڑلہ آبپاشی پراجکٹس کے لیے بھی ٹنیلس اور پمپ ہاوز کے لیے ڈیزائنس تیار کررہی ہے ۔ اور ڈیزائنس 20؍ فبروری تک چیف منسٹر کو پیش کریں گے ۔ اس وفد نے کم لاگت اور کم وقت میں ان پراجکٹس کو مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ چندراشیکھر راؤ نے کہا کہ ان کی حکومت ڈیزائنس اور تعمیر سے متعلق جلد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔ چندرشیکھر راؤ نے ان کے دورہ چین کے دوران چین کی کمپنیوں کو تلنگانہ میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروگرام میں شراکت کی دعوت تھی۔ بعد میں ایک چینی وفد نے یہاں ان کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی اور اس کے بعد انجوانفرا نے برج اور اسکائی وے کے ڈیزائنس تیار کئے۔

TOPPOPULARRECENT