Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / دریاؤں کو مربوط کرنے کا کام اصل ترجیح

دریاؤں کو مربوط کرنے کا کام اصل ترجیح

آبپاشی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کا عزم : چندرا بابو نائیڈو کا خطاب

آبپاشی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کا عزم : چندرا بابو نائیڈو کا خطاب
وجئے واڑہ 20 نومبر ( پی ٹی آئی) حکومت آندھرا پردیش ‘ گودواری ‘ کرشنا اور پینا دریاؤں کو مربوط کرنے کو ترجیح دیتی ہے اور وہ جاریہ آبپاشی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے یہ بات کہی ۔ تلگودیشم پارٹی جنرل باڈی اجلاس سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ آئندہ سال تک گوداوری کے پانی کو پولاورم رائیٹ کنال سے کرشنا کو سربراہ کیا جاسکتا ہے جس کے بعد اضافی پانی کرشنا سے رائلسیما کے خشک سالی سے متاثرہ مقامات کو سربراہ کیا جاسکتا ہے ۔ یہ کام سری سیلم آبپاشی پراجیکٹ کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کرشنا اور پینا دریاؤں کو مربوط کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ فاضل پانی کا بہتر استعمال کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آبپاشی کے جو پراجیکٹس جاری ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پولاورم ہمہ جہتی آبپاشی پراجیکٹ کو چھوڑ کر دیگر تمام اسکیمات پر عمل آوری کیلئے 20,000 کروڑ روپئے کی ضرورت ہوگی ۔ پولاورم پراجیکٹ کو مرکزی حکومت نے قومی موقف دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی کے ٹینکس کو بھی عصری بنایا جائیگا ۔ دریاؤں کو مربوط کرنے اور دیگر آبپاشی پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے سے آبپاشی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور اس کے نتیجہ میں زرعی پیداوار میں بہتری پیدا ہوسکتی ہے اور زراعت پر مبنی صنعتوں کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT