Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / دریائے تنگبھدرا کی سطح آب میں اضافہ

دریائے تنگبھدرا کی سطح آب میں اضافہ

حیدرآباد 3 اگست (این ایس ایس ) آندھرا پردیش میں موسلادھار بارش کے سبب تنگبھدرا ذخیرہ آب میں برساتی پانی جمع ہورہا ہے جس کے ساتھ ہی اس ذخیرہ میں پانی کی سطح 85,000 کیوزیکس تک بڑھ گئی ہے ۔ چنانچہ عہدیداروں نے 33 دروازے کھولتے ہوئے دو لاکھ کیوزیکس پانی کا اخراج عمل میں لایا ۔ ریائے تنگبھدرا کے قریب رہنیو الے عوام کو عہدیداروں نے چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے اور خبر دار کیا کہ آئندہ دو دن کے دوران دریا میں برساتی پانی کے بہاو میں مزید اضافہ ہوگا ۔ تنگبھدرا بورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر سرینواس راو نے اطراف و اکناف کے علاقوں میں چوکسی اختیار کرنے عوام کو خبردار کیا ہے ۔ اس دوران سنکیشولا پراجکٹ سے بھی پانی کا اخراج عمل میں آیا کیونکہ بالائی علاقوں سے سیلابی پانی تیزی کے ساتھ جمع ہورہا ہے ۔
دریائے تنگبھدرا میں پانی کی سطح پر نظر رکھنے کیلئے کرنول ضلع کلکٹریٹ میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT