Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / دریائے ساوتری میں دوسری بس بھی دستیاب

دریائے ساوتری میں دوسری بس بھی دستیاب

10 دن کی تلاشی کے بعد غوطہ خوروں کو کامیابی
ممبئی 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بحریہ کے غوطہ خوروں نے دریائے ساوتری میں مہاراشٹرا آر ٹی سی کی دوسری بس کا ڈھانچہ ڈھونڈ نکالا ہے جوکہ ضلع رائے گڑھ میں مہاڈ کے قریب ایک قدیم پُل منہدم ہوجانے سے دریا میں بہہ گئی تھی۔ گزشتہ 10 یوم سے مسلسل تلاشی کے بعد یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ قبل ازیں پہلی بس 11 اگسٹ کو پُل انہدام واقعہ سے 400 میٹر دور دستیاب ہوئی تھی جہاں پر بلند لہریں اُٹھ رہی تھیں اور یہ بسیں دریا میں 5 میٹر کی گہرائی تک دھنس گئی تھیں۔ دفاعی ترجمان کمانڈر راہول سنہا نے بتایا کہ دریا سے 2 بسوں کے ڈھانچوں کو باہر نکالنے کے لئے این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو مطلع کردیا گیا جوکہ کرینس کے ذریعہ یہ کام انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ پُل انہدام واقعہ میں لاپتہ 26 افراد کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ مزید 14 افراد کا حشر معلوم نہ ہوسکا۔ اس واقعہ میں 2 آر ٹی سی بسیں اور بعض خانگی گاڑیاں دریا میں بہہ گئی تھیں۔ دریا ساوتری میں طغیانی اور مگرمچھوں کے خوف سے تلاشی مہم سست روی سے جاری تھی۔

TOPPOPULARRECENT