Tuesday , November 20 2018
Home / دنیا / دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد

لندن،12فروری (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہونے کے بعد قریبی واقع لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا یہ بم دریائے ٹیمز میں کنگ جارج ڈوک کی تہہ سے دریافت ہوا ۔میٹروپولیٹن پولیس نے فوری طور پر آس پاس کے علاقے کو خصوصی زون قرار دیتے ہوئے لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کردیا اور مسافروں کو متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بم کو ناکارہ بنانے کے لیے بحریہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT