Friday , August 17 2018
Home / شہر کی خبریں / دریائے کرشنا میں کشتی غرقاب

دریائے کرشنا میں کشتی غرقاب

کشتی سوار مزدوروں کی چوکسی، اندرون ہفتہ دوسرا حادثہ
حیدرآباد ۔ 17 نومبر (سیاست نیوز) ضلع کرشنا کے ابراہیم پٹنم میں کشتی غرقابی کے حادثے سے آندھراپردیش ابھی ابھر ہی نہیں پایا تھا کہ دریائے کرشنا میں ایک اور کشتی غرقاب ہوگئی۔ یہ حادثہ ضلع گنٹور کے تاڑے پلی منڈل میں پیش آیا جہاں ریتی سے لدی ہوئی کشتی غرقاب ہوگئی۔ امکانی حادثے کو بھانپ لینے والے مزدوروں نے کشتی کی غرقابی سے قبل دریا میں چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ حد سے زیادہ ریتی کشتی میں بھردینے سے یہ حادثہ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے رہائش کے قریب پیش آیا۔ ایک ہفتہ قبل پیش آئے کشتی غرقابی حادثے میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد حکومت آندھراپردیش نے ندیوں میں تمام کشتیوں کے چلانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ حکومت کی منظوری کے بغیر تالابوں اور ندیوں میں کشتی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا تھا۔ حکومت کے امتناعی احکامات کے باوجود کشتیاں چلائی جارہی ہیں جس کا حکومت نے سخت نوٹ لیا ہے اور تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT