Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دریائے کرشنا کا اے پی کو 16 اور تلنگانہ کو 6 ٹی ایم سی پانی الاٹ کرنے کا فیصلہ

دریائے کرشنا کا اے پی کو 16 اور تلنگانہ کو 6 ٹی ایم سی پانی الاٹ کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد، 22 ستمبر (یو این آئی) کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ (کے آر ایم بی) کی 3 رکنی کمیٹی نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کو دریائے کرشنا کا 22 ٹی ایم سی پانی الاٹ کیا ہے ۔ پینے کے مقصد کے لئے آندھراپردیش کو 16 اور تلنگانہ کو 6 ٹی ایم سی پانی الاٹ کیا گیا ہے ۔ پراجکٹس کے قریب پانی کے استعمال کی اعظم ترین سطح کو برقرار رکھنے کی بورڈ نے دونوں ریاستوں کو ہدایت دی ہے جس پر لازمی طور پر عمل کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی بقیہ تمام امور کو آئندہ ماہ ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اٹھاتے ہوئے ان پر تبادلہ خیال کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ دونوں ریاستوں کو دریائے کرشنا کے پانی کے الاٹمنٹ کے مسئلہ پر حیدرآباد کے جل سدھا میں یہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ بورڈ کے سکریٹری سمیر چٹرجی سمیت تلنگانہ کے محکمہ آبپاشی کے انجینئر ان چیف مرلی دھر اور آندھراپردیش کے محکمہ آبی وسائل کے انجینئر ان چیف وینکٹیشور راؤ نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔ جاریہ سال 40.1 ٹی ایم سی پانی الاٹ کرنے تلنگانہ اور فوری طور پر 17 ٹی ایم سی پانی جاری کرنے اے پی کی خواہش پر بات چیت کی گئی۔ بورڈ کی اجازت کے بغیر قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشترکہ ریزر وائر سے پانی کی اجرائی سے متعلق شکایات دونوں ریاستوں نے ایک دوسرے کے خلاف اجلاس میں کیں۔

TOPPOPULARRECENT