Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / دریائے گنگا میں کشتی غرقاب 18 افراد لاپتہ

دریائے گنگا میں کشتی غرقاب 18 افراد لاپتہ

وارناسی 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وارناسی میں دریائے گنگا میں ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کے بعد 40 افراد لاپتہ ہوگئے تھے ۔ 22 افراد کا پتہ چل گیا ہے تاہم مزید 18 افراد ہنوز لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس پرادیپ گپتا نے کہا کہ اس کشتی میں 40 افراد سوار تھے ۔ جو وارناسی سے مرزا پور جار ہے تھے ۔ پانی کے شدید دباؤ کی وجہ سے کشتی دریائے گنگا می

وارناسی 5 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وارناسی میں دریائے گنگا میں ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کے بعد 40 افراد لاپتہ ہوگئے تھے ۔ 22 افراد کا پتہ چل گیا ہے تاہم مزید 18 افراد ہنوز لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس پرادیپ گپتا نے کہا کہ اس کشتی میں 40 افراد سوار تھے ۔ جو وارناسی سے مرزا پور جار ہے تھے ۔ پانی کے شدید دباؤ کی وجہ سے کشتی دریائے گنگا میں غرقاب ہوگئی تھی ۔ کشتی پر سوار کچھ ہی افراد پیراکی جانتے تھے اور وہ کنارے پر پہونچ گئے ۔ 22 افراد کسی طرح کنارے پر پہونچنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ مزید 18 افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ ماہر غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

سیلاب میں چار بھائی بہہ گئے
سرینگر ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں کے راجوری ڈسٹرکٹ میں اچانک آئے سیلاب میں چار بھائی غرقاب ہوگئے۔ دریں اثناء پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ راجوری ڈسٹرکٹ کے موضع منجاکوٹ میں آئے اچانک سیلاب میں چار بھائی بہہ گئے جو وہاں نہانے کی غرض سے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک دو نعشوں کو دریا سے نکالا جاچکا ہے جبکہ مابقی دو نعشوں کی تلاش بھی جاری ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ بارش کے موسم میں موسمی دریاؤں اور جھرنوں میں بھی اچانک سیلاب آجاتا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT